ٹاپ نیوز
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائی پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں
ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی،پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔



