ٹاپ نیوز

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انفارمیشن گروپ کے 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے اور اعتماد کو فروغ دینے میں انفارمیشن گروپ کے افسران کا کردار اہم ہے ۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انفارمیشن گروپ کے 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پروبیشنری افسران اپنی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد وزارت کے مختلف اداروں میں تعیناتی کے منتظر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ وزیر اعظم نے افسران کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے اور اعتماد کو فروغ دینے میں انفارمیشن گروپ کے افسران کا اہم کردار ہے۔

وزیر اعظم نے دور حاضر کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے میڈیا کے منظر نامے میں مؤثر ابلاغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی بہبود کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ ادا کریں گے۔

افسران نے ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔پروبیشنری افسران کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور شہریوں کو اہم حکومتی اقدامات کے بارے میں تعلیم دینے میں سٹیٹ میڈیا اور انفارمیشن گروپ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پروبیشنری افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ جمہوری عمل میں عوام کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے جدید مواصلاتی آلات کو بروئے کار لانے کے لیے سرگرم رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button