لان ٹینس چیمپئن شپ میں اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیرِ انتظام لان ٹینس چیمپئن شپ میں اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ۔
کالج نے پنجاب کالج کینٹ راولپنڈی اور پنجاب کالج ایوب پارک راولپنڈی کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد سیمی فائنل میں اے پی ایس فورڈ روڈ راولپنڈی کو 3-4، 4-0 اور 4-1 کے مقابلے سے شکست دی اور پہلی بار لان ٹینس کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔فائنل میں بحریہ کالج کے ساتھ مقابلے میں اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی حالانکہ فائنل بحریہ کالج نے جیتا مگر ہمارے کالج کی شاندار کارکردگی کی بدولت مجموعی پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا جو کہ ایک نمایاں اعزاز ہے۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر محمد خالد، وائس پرنسپل اور سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین محمد اعظم اور وائس پرنسپل باز محمد کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑی فہد احسن اور احتشام حسن، ٹیم اور گیم انچارج پروفیسر شکیل اکبر، شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر وسیم راجہ اور گیم کوچ نوید کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، ان کی مشترکہ کوششوں سے کالج نے اس تاریخی کامیابی کو ممکن بنایا۔کالج انتظامیہ نے تمام ٹیم کو مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لئے بھرپور حوصلہ افزائی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔