عالمی
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یورپی کونسل کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یورپی کونسل کے سربراہ چالس مشیل نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مواقع کے علاوہ خطے کو درپیش معاملات اور علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
خطے کے علاوہ دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور یورپی یونین میں سعودی سفیر ہیفا الجدیع بھی موجود تھے۔