قومی

محمد نواز شریف نے بجلی بلوں میں ریلیف دے کرعوام کے دل جیت لئے ہیں ،ذیشان رفیق

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دے کر انہوں نے عوام کے دل جیت لئے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بجلی بلوں میں500 یونٹ تک 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف جشن آزادی کا تحفہ ہے، نواز شریف کا سیاسی ریکارڈ گواہ ہے کہ انہوں نے اپنے اقتدار کے دوران ہمیشہ عوام کا بھلا سوچا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کا بجلی بلوں میں ریلیف کے لئے 45 ارب روپے مختص کرنا احسن اقدام ہے۔ذیشان رفیق نے کہا کہ ایک حقیقی عوامی لیڈر عوام کی بہتری سوچتا ہے جبکہ نام نہاد لیڈر صرف انتشار پھیلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ختم کرنے کے لئے محمد نواز شریف نے خود عملی قدم اٹھایا، بجلی کے بل میں ریلیف ابتدا ہے، انشااللہ عوام کو جلد مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ ذیشان رفیق نے کہا شکریہ نواز شریف! ہمیں آپ کی قیادت پر فخر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button