قومی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے بیلاروس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ، مستقبل میں پاکستان-بیلاروس دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے اور پاک-بیلاروس پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا ۔

بیلا روس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ قریبی دو طرفہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ بیلاروس کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button