قومی

سی پیک کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ۔ پیر کو چائنا انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ژیونگ فی نے اے پی پی کو بتایاکہ سکی کناری ہائیڈروپاور سٹیشن نے پیر سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ اس منصوبے پر چائنا انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی نے سرمایہ کاری کی ہے ۔ یہ منصوبہ 884 میگاواٹ بجلی کی پیدواری صلاحیت کا حامل ہےجس میں چار امپلس ٹربائن یونٹس لگائی گئی ہے۔

مذکور ہ منصوبے سے پاور ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے مقامی صارفین کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور ٹیم ممبران کی مشترکہ کوششوں کی بدولت یہ منصوبہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے یونٹ کی کامیاب آپریشن کے بعد بجلی کی پیداوار اس منصوبے کی کمرشل آپریشن شروع کیا جائےگا۔

یہ منصوبہ مکمل آپریشنل ہونے کے بعد سالانہ 3.212 بلین کلو واٹ پر آوور تک بجلی پیدا کرنے اور پاکستان میں 10 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو سستی بجلی فراہم کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کے ڈھانچے کو ایڈجسٹ کرنے، طلب اور رسد کے درمیان خلا کو کم کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر یہ مثبت اور دوررس اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button