قومی
چیئرمین سینیٹ کا ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں 3اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہارکیا ہے،دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ، دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔
ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے شہید سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے ملک کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں ، دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔