ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سعودی عرب میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 7 اگست کو او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے شہر جدہ جائیں گے۔ دفترخارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق یہ اجلاس فلسطین اور اسلامی جمہوریہ ایران کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے تاکہ فلسطین اور دیگر علاقائی ملکوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

بیان کے مطابق فلسطینی کاز کے زبردست حامیوں میں سے ایک کے طور پر پاکستان ہمیشہ او آئی سی سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اپنی آواز بلند کرنے میں سب سے آگے رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر معمولی اجلاس میں نائب وزیراعظم غزہ اور مشرق وسطیٰ کے وسیع تر خطے کی مخدوش صورتحال پر پاکستان کے سنجیدہ تحفظات پیش کریں گے، وہ امن کی فوری ضرورت اور غزہ کے لوگوں کو امداد کی فراہمی پر زور دیں گے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button