کھیلوں کی دنیا
یوکرین کی یاروسلاوا مہوچیخ نے پیرس اولمپکس کے ویمن ہائی جمپ میں طلائی تمغہ جیت لیا
یوکرین کی مایہ ناز ایتھلیٹ یاروسلاوا مہوچیخ نے پیرس اولمپکس 2024کے ویمن ہائی جمپ مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کی ایتھلیٹ نکولا اولیسلیگرز نے ہائی جمپ مقابلے میں چاندی اور یوکرین کی ایتھلیٹ ایرینا ہیراشینکونے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پیرس اولمپکس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔
پیر کو ویمنز ہائی جمپنگ کے فائنل مقابلےمیں 22 سالہ یوکرین کی مایہ ناز ایتھلیٹ یاروسلاوا مہوچیخ نے عمدہ کوشش کرتے ہوئے 2.00 میٹر اونچی چھلانگ لگا کر اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اونچی چھلانگ کے فائنل مقابلے میں 27 سالہ آسٹریلیا کی ایتھلیٹ نکولا اولیسلیگرز چاندی جبکہ یوکرین کی ایتھلیٹ ایرینا ہیراشینکونے کانسی کا تمغہ جیتا۔