پیرس اولمپکس ویمنزوالی بال ،ترکی کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
پیرس اولمپکس 2024 کے ویمنزوالی بال ٹورنامنٹ میں ترکی کی ٹیم مسلسل دوسرا میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ ترکی کی ٹیم نے اپنے پول سی کے دوسرے میچ میں ڈومینیکن ریپبلک کی ٹیم کو شکست دی۔پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
خواتین کے والی بال ٹورنامنٹ میں سائوتھ پیرس ارینا میں جمعرات کو کھیلے گئے پول سی کے ایک میچ میں ترکی اور ڈومینیکن ریپبلک کی والی بال ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ترکی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ڈومینیکن ریپبلک کی ویمنز والی بال ٹیم کو 1-3 سیٹس سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یہ ترکی کی پول سی میں مسلسل دوسری فتح ہے۔
ترکی کی ٹیم نے ڈومینیکن ریپبلک کو 25-19، 18-25، 22-25 اور 15-25 سے شکست دے کر نہ صرف مسلسل دوسری فتح حاصل کی بلکہ ویمنز والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ اولمپکس مقابلوں میں ویمنز والی بال ٹورنامنٹ 11اگست تک جاری رہےگا۔چاروں کوارٹر فائنلز6اگست ،سیمی فائنلز8اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا۔