قومی

حکومت ملک میں باصلاحیت خواتین کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، کھیل اور دیگر شعبوں میں خواتین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں باصلاحیت خواتین کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، کھیل اور دیگر شعبوں میں خواتین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی شہرت یافہ پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے نائلہ کیانی کو حال ہی میں دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی، مکالو سر کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے بطور اعزازی سفیر برائے تعلیم پاکستان میں تعلیم، کوہ پیمائی کے شعبے کی ترقی اور اس حوالے سے پیشہ ورانہ تربیت کی ترویج کیلئے کام کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ نائلہ کیانی کا بطور پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماء، 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں باصلاحیت خواتین کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، کھیل اور دیگر شعبوں میں خواتین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔نائلہ کیانی نے وزیرِ اعظم کا ملک میں خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔نائلہ کیانی نے وزیرِ اعظم کو پاکستان میں کوہ پیمائی کے شعبے میں خصوصی تربیت اور ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ان تجاویز پر عملدرآمد کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button