قومی

دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام،شہدا پوری قوم کا فخر ہیں ،محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے بنوں چھاونی پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزارت داخلہ کیا جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 8 جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کے بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا اور تمام 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے،اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button