عالمی

سام سنگ الیکٹرانکس کی مزدور یونین کا ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک بڑھا نے کا اعلان

جنوبی کوریا میں سام سنگ الیکٹرانکس کی مزدور یونین نے اپنی تین روزہ ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک بڑھا نے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل سام سنگ الیکٹرانکس یونین نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ جاننے کے بعد کہ انتظامیہ بات کرنے کو تیار نہیں ہے، 10 جولائی سے دوسری غیر معینہ مدت کے لیے عام ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں

۔پیر سے شروع ہونے والی ہڑتال میں سام سنگ کے 5,000 سے زیادہ ملازمین نے کام چھوڑ دیا ہے۔ یہ ملازمین طویل عرصہ سے تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔یونین کے کارکنوں نے رواں سال جون میں بھی ایک دن کے لئے واک آئوٹ کیا تھا جو کہ کئی دہائیوں بعد کمپنی میں اس طرح کی کارروائی تھی ۔ یونین کے 30,000 سے زیادہ ممبران ہیں جو کمپنی کی کل افرادی قوت کا پانچواں حصہ ہے۔دریں اثنا سام سنگ نے بدھ کو اے ایف پی کو بتایا کہ ہڑتال سے کمپنی کی پیداوار متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button