عالمی

بھارت میں ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی، 18 افراد ہلاک

بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نےمقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے تقریباً 68 کلومیٹر مغرب میں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر اناؤ ضلع کے گدھا گاؤں کے قریب پیش آیا ۔ ریاست بہار کے سیتامڑھی سے نئی دہلی جانے والی ڈبل ڈیکر بس دودھ لے جانے و الے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے فوری اطلاع ،لتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولنس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا ۔ ضلع اننانو کے مجسٹریٹ گورانگ راٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ اس حادثے میں18 افراد ہلاک اور تقریباً 19 زخمی ہو گئے ۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلعی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو زخمیوں کا مناسب علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button