قومی

رانا مشہود احمد خان کی تیونس کے اعزازی قونصل عماد رشید سے ملاقات، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے جمہوریہ تیونس کے اعزازی قونصل عماد رشید، ، اعزازی وائس قونصل عمر شاہد بٹ، بیرسٹر ہابیل احمد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ملاقات کو نوجوانوں کی ترقی کے شعبے میں پاکستان اور تیونس کے درمیان تعاون کی راہیں تلاش کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا گیا۔

یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران اعزازی قونصل عماد رشید نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر ان کے نمایاں اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے رانا مشہود احمد خان کی قیادت میں اقدامات کو سراہا جن کا مقصد ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ہے۔رانا مشہود احمد خان نے اعزازی قونصل کا شکریہ ادا کیا اور تیونس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پروگرام کے عزم کا یقین دلایا۔

انہوں نے نوجوانوں کے لئے مواقع پیدا کرنے کے لئے پروگرام کی جاری کوششوں پر زور دیا تاکہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور تیونس کے درمیان نوجوانوں پر مبنی اقدامات کے فروغ کے لئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button