قومی

ٹیکس کے نظام میں انسانی مداخلت کو کم کرنے، شفافیت اور کارگردگی میں اضافہ کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کوبڑھانے میں پرعزم ہے، وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت ٹیکس کے نظام میں ا نسانی مداخلت کو کم کرنے، شفافیت اور کارگردگی میں اضافہ کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کوبڑھانے میں پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وفد کی قیادت پی ٹی بی اے کے صدر انور کاشف ممتاز کررہے تھے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے ٹیکس کی بنیاد میں وسعت کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ٹیکسوں کے عمل کو بہتر بنانے بارے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے وفد کی قیمتی آرا کوسراہا۔

انہوں نے کہاکہ انسانی مداخلت کو کم کرنے، ٹیکس انتظامیہ میں شفافیت لانے اورکارکردگی میں بہتری کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کوآگے بڑھایا جا رہا ہے ۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ٹی کاشعبہ ملک کے اقتصادی ترقی کے حوالہ سے اہمیت کاحامل ہے۔وزیرخزانہ نے ٹیکس نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے وفد کو ضروری ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں مالیاتی کارکردگی اور اقتصادی ترقی کویقینی بنانے کے ضمن میں جاری تعاون اور بات چیت کے عمل کوجاری رکھنے پراتفاق کیاگیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button