عالمی

سعودی عرب کے ولی عہد سے امریکی سینیٹر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر کوری بوکر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ ایس پی اے کے مطابق جدہ میں سعودی ولی عہد نے امریکی سینیٹر کوری بوکر اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا ۔

ملاقات کے دوران ولی عہد اور امریکی سینیٹر کے ہمراہ آنے والے وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ، تعاون کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔امریکامیں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، سعودی قومی سلامتی کے مشیر، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور مملکت میں امریکی سفیر مائیکل رٹنی بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button