قومی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نےسینیٹر ہدایت اللہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج خراج عقیدت پیش کیا اور سینیٹر ہدایت اللہ سمیت دیگر شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔

دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز سینہ سپر ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا قلع قمع کرنے میں ضرور کامیاب ہونگی۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button