عالمی

آسٹریلوی وزیراعظم نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز واشنگٹن میں ہونے والے امریکی قیادت میں مغربی ممالک کے دفاعی اتحاد نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم انتھونی البانیز 9 سے 11 جولائی تک واشنگٹن میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،ان کی جگہ نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس سربراہی اجلاس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔

رچرڈ مارلس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سربراہی اجلاس میں آسٹریلیا کے سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔ مقامی اخبارات کے مطابق انتھونی البانیز نے ملکی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیےنیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت کو مسترد کر دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button