عالمی

چینی صدر شی جن پنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے

چینی صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے منگل کو آستانہ پہنچے ۔

ہوائی اڈے پر قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف اور دیگر سینئر حکام نے چینی صدر کا استقبال کیا۔ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے قازقستان کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور قازقستان کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے،دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 32 سالوں کے دوران چین اور قازقستان کے تعلقات وقت اور بین الاقوامی صورتحال میں تبدیلیوں کے امتحان پر پورا اترے ہیں اور ایک منفرد اور مستقل جامع سٹریٹجک شراکت داری قائم کرتے ہوئے ایسے تعلقات کی مثال قائم کی ہے جس میں ہمسایہ ممالک ہم آہنگی، باہمی فائدے اور باہمی کامیابی کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور قازقستان کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے نفاذ کے عمل میں بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button