قومی

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ دوشنبہ پہنچ گئے، تاجک وزیراعظم ، وزرا اور سینئر سرکاری حکام نے استقبال کیا

دوشنبہ۔2جولائی :وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دوشنبہ ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ، تاجک وزیر توانائی و آبی وسائل دلیر جمعہ، تاجک نائب وزیر خارجہ فرخ شریف زادہ، دوشنبہ کے مئیر جمشید تبر زادہ اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور اور اعلی سرکاری و سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

دوشنبہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوشنبہ میں اسماعیل سامانی کی یادگار پرحاضری دی اور وہاں پھول رکھے۔ اسماعیل سامانی وسط ایشیا کی تاریخ ساز شخصیت اور تاجکستان کے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے نویں اور دسویں صدی میں تاجکستان اور خراسان کے علاقے پر حکومت کی اور تاجک قوم کو تاریخ ساز ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button