کھیلوں کی دنیا

سارا ایرانی اور جیزمین پاولینی فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے سیمی فائنل میں داخل

اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارا ایرنی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیزمین پاولینی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

اٹلی کی سارا ایرنی اور ان کی جوڑی دارجیزمین پاولینی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں حریف امریکی ٹینس کھلاڑی ایما ناوارو اور ان کی روسی جوڑی دار ڈیانا شانیدرا کوباآسانی 0-2 سیٹس سے شکست دے کرمیگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ اٹلی کی سارا ایرنی اورجیزمین پاولینی کی فتح کا سکور 3-6 اور 3-6تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button