کھیلوں کی دنیا

فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز ،میری کراؤزیک اور نیل سکوپسکی سیمی فائنل میں داخل

امریکا کی ٹینس کھلاری میری کراؤزیک اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں حریف چین کی شوائی ژنگ اور ان کے سلواڈور کے جوڑی دار مارسیلو اریوالو گونزالیزکو شکست دی۔

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کی ٹینس کھلاری میری کراؤزیک اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چین کی شوائی ژنگ اور ان کے سلواڈور کے جوڑی دار مارسیلو اریوالو گونزالیزکو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8) اور 4-6 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ مکسڈ ڈبلز مقابلوں سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button