عالمی

ایشیا پیسیفک خطے میں تمام ممالک کے لوگ پرامن ترقی کے لیے بے چین ہیں، چینی وزیر د فاع دونگ جون

چین کے وزیر دفاع دونگ جون نے 21ویں شنگریلا ڈائیلاگ میں “چین کے گلوبل سیکیورٹی تصور”کے حوالہ سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک خطے میں تمام ممالک کے لوگ پرامن ترقی کے لیے بے چین ہیں ۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک خطے میں خوشحالی اور استحکام کی دہائیوں اور عالمی شہرت یافتہ “ایشیا پیسیفک معجزہ” نےعالمی ترقی کو مضبوط تحریک دی ہے ، عالمی سلامتی کے لئے مستحکم بنیاد فراہم کی ہے جس سے دنیا کے لیے نئے ثمرات سامنے آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسفک خطے میں ترقیاتی کامیابیاں اور استحکام کا حصول آسان نہیں ہے، جو خطے کے تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ دانشمندی اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور ان کی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔ چین تسلط پسندی اور طاقت کی سیاست کو ایشیا پیسیفک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا، خطے میں جغرافیائی سیاسی تنازعات اور سرد جنگیں اور گرم جنگیں شروع نہیں ہونے دے گا اور کسی ملک یا طاقت کو یہاں جنگ یا افراتفری شروع کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button