ٹاپ نیوز

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں فرانس کے سفیر کی ملاقات

وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

وزیر دفاع نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاک۔ فرانس دوطرفہ تعلقات باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر دفاع نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button