عالمی

سعودی عرب اور برکینا فاسو کے وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی شعبے میں تعاون کا جا ئزہ

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سےبرکینا فاسو کے وزیر دفاع میجر جنرل قاسم کولیبالی نے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی شعبے میں تعاون کا جا ئزہ لیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button