ٹاپ نیوز

پاکستان کا آئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے، صدرآصف علی زرداری کاآزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے، قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے،میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

آزادی صحافت کے عالمی دن، 3 مئی 2024، کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم میڈیا کو آئین کے مطابق آزاد، خود مختار اور متنوع بنانے کیلئے ماحول تشکیل دینے کے عزم کے ساتھ آزادی صحافت کا دن منا رہے ہیں ، آزادی صحافت کا عالمی دن ہمیں اپنے ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، یہ دن صحافیوں کیلئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کی ياد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے، جعلی خبریں اور توہمات دور کرنے، معاشرے کی جانب سے نگرانی کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، گرین ٹیکنالوجیز، آلودگی اور گلوبل وارمنگ سمیت عالمی مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، اس سال آزادی صحافت کے عالمی دن کا عنوان ’’سیارے کے لیے ایک پریس: ماحولیاتی بحران کا سامنا کرتی صحافت ‘‘ہے ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسانی زندگی اور ماحول پر اثرات بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے آزاد صحافت اہم ہے ، میڈیا لوگوں کو ماحولیاتی نظام پر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے ماحول کے تحفظ کی ترغیب دینے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے، ایک آزاد اور ذمہ دار پریس کو موسمیاتی تبدیلیوں بارے گمراہ کن معلومات کے خلاف ہر اول دستے کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے، صحافیوں کو ڈر، خوف، ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر رائے کا اظہار کر سکیں، صحافیوں کی سکیورٹی اور سلامتی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اہم مسائل پر آزادانہ رپورٹنگ کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں جمہوری اقدار کے فروغ، سماجی و اقتصادی مسائل بالخصوص ماحولیاتی تبدیلیوں کی منفی اثرات بارے بیداری پیدا کرنے میں میڈیا کے قابل ستائش کردار کو تسلیم کرتے ہیں،امید ہے کہ میڈیا عالمی تشویش کے مسائل کے بارے بیداری پیدا کرنے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، یقین ہے کہ میڈیا کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں جیسے اُمور کی وکالت کی بدولت بین الاقوامی سطح پر تحریک پیدا ہوگی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button