ٹاپ نیوز

شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثہ، 15 افراد جاں بحق، 22 زخمی

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس کے قریب جمعہ کی صبح مسافر بس کے حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔

مارکو پولو بس نمبر 8831 یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔افسوس ناک حادثے میں اب تک 15 کی اطلاعات کے مطابق مسافر جاں بحق جبکہ 22 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی مسافروں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ اور ریسکیو کو زخمیوں کی بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button