عالمی

سفارتی عمارت پر کوئی بھی حملہ ناقابل قبول ہے، روس کی دمشق میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت

روس نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔اے ایف پی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یکم اپریل کی شام اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا، ہم اس ناقابل قبول حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی عمارت پر کوئی بھی حملہ ناقابل قبول ہے، ہم اسرائیلی قیادت سے شام اور پڑوسی ممالک کے خلاف مسلح تشدد کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button