کھیلوں کی دنیا

نیوزی لینڈ ویمن اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔برطانوی خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل مہمان برطانوی خواتین ٹیم اور میزبان نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی ہے جس میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی ویمن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورےپر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی۔3ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جبکہ دوسرا میچ 4 اپریل اور تیسرا 7 اپریل کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کریں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button