قومی

انتخابات کو پر امن بنانے میں پاک فوج ودیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کر تے ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ انتخابات کو پر امن بنانے میں پاک فوج اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کر تے ہیں، 8 فروری کوپاکستانی عوام نے اپنے ووٹ کا حق بہترین انداز میں استعمال کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ8 فروری کو پاکستانی عوام نے درست انداز میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا،ملک بھر سے کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کو پر امن بنانے میں پاک افواج اور ملک کے دیگر سلامتی کے اداروں نے بھر پور کر دار ادا کیا ہے جس پر پاکستان علماء کونسل انہیں خراج تحسین پیش کر تی ہے۔

ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں عرب اسلامی ممالک سمیت سب ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھنے پر متفق ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button