عالمی

امارات کے امدادی ادارے زاید فاؤنڈیشن کا پاکستان سمیت 13 ممالک میں موسم سرما کی 20 ہزار کٹس تقسیم کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے امدادی ادارے زاید چیریٹیبل اینڈ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے 13 ممالک میں موسم سرما کی 20,000 کٹس تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یواے ای کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ اقدام ادارے کے ’’ونٹر بیگ‘‘ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر کم آمدنی والے خاندانوں کے لئے موسم سرما کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

اس سال کے پروگرام میں اردن، مراکش، مصر، عراق، پاکستان، چاڈ، ایتھوپیا، کوسوو، البانیہ، نیپال، قزاخستان، ازبکستان اور کرغزستان سمیت مختلف خطوں کے مختلف ممالک شامل ہیں۔فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی نے عالمی سطح پر پسماندہ طبقات کی خدمت کے لئے فاؤنڈیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ’’ونٹر بیگ‘‘ پروگرام مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے ہمدردانہ جذبے کی مثال ہے۔الفلاحی نے خیراتی عطیات کو فروغ دینے اور پسماندہ برادریوں کی مدد کرنے کے لئے اپنی لگن پر بھی زور دیا۔ یہ ان کی سماجی ذمہ داری، متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ہدایات اور فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان بن زاید النہیان کی رہنمائی سے مطابقت رکھتا ہے۔

پروجیکٹس اینڈ پروگرامز کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الزیدی نے وضاحت کرتےہوئےکہاکہ یہ پروگرام فاؤنڈیشن کے اہداف کے حصول پر مرکوز اقدامات کی وسیع رینج کا حصہ ہے۔ ان میں سکول بیگ، تعلیمی امداد، طبی امداد، غذائی امداد اور عالمی سطح پر پسماندہ افراد کی مدد کے لیے تیار کردہ مختلف انسانی کوششیں شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button