کھیلوں کی دنیا

اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس مینز ڈبلز،البانو اولیویٹی اورٹرسٹن سیموئل ویسبورن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فرانس کے ٹینس کھلاڑی البانو اولیویٹی اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار ٹرسٹن سیموئل ویسبورن اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

انہوں نے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں سپین کے پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے میزبان جوڑی دار الیگزینڈر مولر کو شکست دی۔ فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کے ٹینس کھلاڑی البانو اولیویٹی اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار ٹرسٹن سیموئل ویسبورن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سپین کے پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے میزبان جوڑی دار الیگزینڈر مولر کو 7-6(3-7)، 4-6 اور 5-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button