عالمی

مغربی کنارے میں کشیدگی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، فرمانروا اردن

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں کشیدگی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق شاہ عبداللہ نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران زور دیا کہ خطے میں اس وقت تک استحکام نہیں ہو سکتا جب تک کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ حل نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے لیے ایک سیاسی افق تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک منصفانہ اور جامع امن کا حصول ممکن بنایا جا سکے اور دو ریاستی فارمولے کے تحت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموارکی جا سکے۔انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

فرمانروانے غزہ میں انسانی امداد کی مناسب اور پائیدار ترسیل کو یقینی بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی امداد جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یو این آر ڈبلیو اےکی فلسطینیوں کی امداد جاری رکھنے کے لیے عالمی برادری سے معاونت جاری رکھنے کی اپیل کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button