سپیکر قومی اسمبلی کاڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ و امیگریشن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ و امیگریشن، محمد علی رندھاوا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محمد علی رندھاوا کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مرحومہ کے انتقال کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی جس کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے کا بچھڑ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور محمد علی رندھاوا اور انکے خاندان کے دیگر افراد کو اس عظیم صدمے کو صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔



