ٹی 20 ورلڈکپ: ہیری بروک کی شاندار سنچری،پاکستان کو شکست دیکر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس جیت کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل تھے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔



