عالمی

سفر کیلئے اجازت نامہ لازمی،برطانیہ میں ای ٹی اے اسکیم نافذ، نئے قوانین کیا ہیں؟

برطانیہ میں بدھ 25 فروری سے دوہری شہریت کےحامل افراد کے لیے نئے قواعد نافذ ہوں گے، دُہری شہریت کے باوجود برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر ملک میں داخلے سے روکا جاسکتا ہے۔

برطانوی پاسپورٹ کے بغیر ملک میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن کروانا ہوگی، امریکا، کینیڈا اور فرانس سمیت 85 ممالک کے شہریوں کو بھی ای ویزا لینا ہوگا ۔

نئے قوانین کے مطابق برطانیہ آنے والے ایسے زائرین جن کے پاس برطانوی پاسپورٹ نہیں ہے، انہیں ملک میں داخل ہونے کے لیے ویزا، الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ETA)، یاسرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ (حقِ استحقاق کی دستاویز) کی ضرورت ہوگی۔

مسافروں کو ان دستاویزات کے بغیر فلائٹ، فیری یا ٹرین پر سوار ہونے سے روکے جانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور حکومت نے ممکنہ زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنی مکمل دستاویزات تیار رکھیں۔امریکا، کینیڈا اور فرانس سمیت 85 ممالک کے شہریوں، جنہیں ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی، 25 فروری 2026 سے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ETA) کے بغیر قانونی طور پر برطانیہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button