قومی

رمضان المبارک صبر، تقویٰ، ایثار اور باہمی ہمدردی کا پیغام دیتا ہے،سید یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ماہِ مقدس رمضان المبارک کے آغاز پر قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان رحمت، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے جو ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار اور باہمی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ خود احتسابی، روحانی تربیت اور کردار سازی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں غریب و نادار طبقات کی مدد اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کی تلقین کرتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اس امر پر زور دیا کہ رمضان المبارک اتحاد، رواداری اور سماجی انصاف کو مضبوط بنانے کا عملی پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کے صدقے پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور قوم کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق دے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button