کھیلوں کی دنیا

قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اور سیکنڈسیڈڈایلینا ریبا کینا کا کوارٹر فائنل میں سفر تمام

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اور قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں ۔ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو اچھاایونٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8رائونڈ میچ میں 30 سالہ یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف 24 سالہ پولینڈ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک کو 6-2، 4-6 اور 5-7سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیاجبکہ ایک اور ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 26سالہ قازقستان کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا کو 5-7، 6-4 اور 4-6 سے نہ صرف شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئےبھی کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button