عالمی
چین کینیڈا شراکت داری کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

چین نے کہا ہے کہ چین اور کینیڈا کے درمیان شراکت داری کسی تیسرے فریق کو ہدف بنانے کے لئے نہیں ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ چین اور کینیڈا کے درمیان نئی سٹریٹجک شراکت داری کی تشکیل برابری، کھلے پن، شمولیت، پُرامن تعاون اور باہمی مفاد کے جذبے کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مفید ہے۔



