عالمی

انڈونیشیا کے سوبہ جنوبی پاپوا میں ایئر سٹرپ پر فائرنگ، 2 پائلٹ جاں بحق

انڈونیشیا کے صوبہ جنوبی پاپوا کے ضلع بووین ڈیگوئل میں واقع کاروَوائی ایئر سٹرپ پر لینڈنگ کے دوران چھوٹے طیارے پر فائرنگ سے 2پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق دمائی کارٹینز ٹاسک فورس کے آپریشنز کے سربراہ فیصل رحمدانی نے بتایا ہے کہ سمارٹ ایئر کی جانب سے چلائے جانے والے طیارے (رجسٹریشن نمبر PK-SNR) نے بدھ کی صبح بووین ڈیگوئل کے علاقے تاناہ میراہ سے پرواز کی تھی

اور مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے ایئر سٹرپ پر پہنچنے کے بعد اس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ جاں بحق ہو گئے جبکہ 13 مسافر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے ذمہ دار گروہ کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button