قومی

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے انڈونیشیا کے وزیرِ روزان روسلانی کی ملاقات، باہمی اقتصادی تعلقات کو مظبوط بنانے پر تبادلہ خیال

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے انڈونیشیا کے انویسٹمنٹ اینڈ ڈاؤن سٹریم انڈسٹری کے وزیر اور ساورن ویلتھ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روزان روسلانی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر بات چیت کا محور پاکستان۔انڈونیشیا اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانا تھا جس میں تعاون کے ممکنہ مواقع اور باہمی طور پر مفید منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے ساورن ویلتھ فنڈ ماڈلز پر اپنے خیالات کا بھی تبادلہ کیا اور دوطرفہ تعاون کے اہم ستون کے طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button