قومی

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا پمز ہسپتال کادورہ ، خودکش دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نےپمز ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیااورخودکش دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔انجینئر امیر مقام نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیرنےافسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اورہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی حکومت زخمیوں کے علاج و بحالی میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے،حکومت امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کےشریک ہیں،زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،ہسپتال میں موجود مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے،باقی تمام مریضوں کو بہترین علاج معالجے کےبعدڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی اور نوابزادہ وہاب خان بھی ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button