کھیلوں کی دنیا
اولمپک گیمز ایتھلیٹکس، امریکا کے کوئنسی ہال نے مینز 400 میٹر دوڑکے فائنل میں طلائی تمغہ جیت لیا
اولمپک گیمزایتھلیٹکس میں امریکا کے ایتھلیٹ کوئنسی ہال نے 400 میٹر دوڑ کےفائنل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔
مردوں کے 400 میٹر دوڑ کے فائنل مقابلے میں امریکا کے 26سالہ کوئنسی ہال نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 43.40 سیکنڈ زمیں طے کر کےپہلی پوزیشن کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ان مقابلوں میں 29 سالہ برطانوی ایتھلیٹ میتھیو ہڈسن سمتھ نے مطلوبہ فاصلہ 43.44 سیکنڈز میں طے کر کے دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور زیمبیا کے 21 سالہ ایتھلیٹ مزالہ سموکونگا 43.74سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔