کھیلوں کی دنیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دسواں میچ، آسٹریلیا نے اومان کو 39رنز سے شکست دے دی، سٹوئنس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

نواں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے اومان کو 39 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کر دیا اور2 پوائنٹس حاصل کر لئے۔اومان کی ٹیم 165 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ آسٹریلوی ٹیم کے مارکس سٹوئنس نے ناقابل شکست 67 رنز کی اننگز کھیلی ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جمعرات کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناکر اومان کو میچ میں کامیابی کے لئے 165 رنز کا ہدف دیا۔مارکس سٹوئنس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 67 رنز بنائے، اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر 56 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

اومان کے مہران خان نے دو جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں اومان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور وی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی۔اومان کی ٹیم کی طرف سے آیان خان نے 36،مہران خان نے 27 اور عاقب الیاس نے 18 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے مارکس سٹوئنس نے تین اور مچل سٹارک،ایڈم زمپا اور نیتھن ایلس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی یہ ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے ۔آسٹریلیا کے مارکس سٹوئنس کو آل رائونڈکارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button