کاروباری

چین کو پاکستانی خدمات و مصنوعات کی برآمد میں پانچ ماہ کے دوران 39.44 فیصد اضافہ ہوا،تاجر رہنما عمر ملک

کنگز برج انویسٹمنٹ کے چیئرمین عمر ملک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تا نومبر 2023) پاکستان سے چین کو اشیا اور خدمات کی برآمد میں سالانہ بنیاد پر 39.44 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بات انہوں نے چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خدمات و مصنوعات کی چین کو برآمد میں اضافے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے مارکیٹنگ اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ نمایاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ روزہ چا ئنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ٹی ایف آئی ایس )نے پاکستانی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے سٹیج فراہم کیا،اس کے بعد پاکستان میں 2023 انٹرنیشنل ٹیکسٹائل نمائش ، فوڈ اینڈ ایگری ایکسپو اور حال ہی میں لاہور میں ہیلتھ کیئر و انجینئرنگ کانفرنس منعقد ہوئی،ان تقریبات میں ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت، معیار اور وسائل کو سامنے لانے کا موقع دیا گیا،یہ ایک مجموعہ تھا جس میں پاکستان نے اپنی صلاحیت کو اجاگر کیا۔

سی ای این نے چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ مقدار اور قیمت کے اعتبار سے چین کو سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی چیز تل ہے۔جولائی سے نومبر 2023 تک چین کو 235.36 ملین امریکی ڈالر کے 134 ملین کلو گرام سے زائد تل کے بیج برآمد کیے گئے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 480 فیصد زیادہ ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button