کھیلوں کی دنیا

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے شروع ہوگا

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے شروع ہوگا

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلاٹیسٹ میچ 4 فروری سے بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں شروع ہوگا۔اس سے قبل برٹ سوٹکلف اوول، لنکن میں نیوزی لینڈ الیون اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان کیوی ٹیم کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر نیل برانڈ کریں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 فروری تک بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 13 سے 17 فروری تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button