کاروباری

کولڈ سٹوریج سیکٹر میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے، چیئرمین فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدرذکی اعجاز نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں آل پاکستان کو لڈ سٹوریج ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کولڈ سٹوریج سیکٹر میں نئی ٹیکنالوجی اورریکنگ سسٹم متعارف کروایا جائے۔ دنیا بھر کی طرح لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لئے مینول طریقہ کار کی بجائے ریکس اینڈ پیلیٹس سسٹماستعمال کیاجائے۔

مضر صحت گیسز کا استعمال کرنے کی بجائے منظور شدہ گیسز کا استعمال کیا جائے۔کولڈ سٹوریج کو چھوٹے چھوٹے رومز میں تقسیم کیا جائے جس میں مختلف قسم کے درجہ حرارت پر مختلف مصنوعات کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔سولر سسٹم کا استعمال کیا جائے، ان اقدامات سے کو لڈ سٹوریج سکیٹر کو انرجی ایفیشنٹ بھی بنا یا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کو لڈ سٹوریج ایسوسی ایشن کو در پیش مسائل کے حل کے لئے ایف پی سی سی آئی اپنا بھر پورکردار ادا کرئے گی۔

آل پاکستان کو لڈ سٹوریج ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں رحمان عزیز چن نے کہاکہ کولڈ سٹوریج کی لاگت میں 30فیصد سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ نیپرا کی طر ف سے یکطرفہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے کولڈ سٹوریج کو انڈسٹری ٹیرف سے کمرشل ٹیرف پر منتقل کر دیا گیا ہے،ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ کو لڈ سٹوریج سیکٹر کو کمرشل ٹیرف سے انڈسٹری ٹیرف پر منتقل کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button