عالمی

ٹرمپ نے سوزی وائلز کی جگہ اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کی جگہ اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کے قریبی مشیر اور موجودہ ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسٹیفن ملر پیر سے بطور وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اسٹیفن ملر معاملات کو سمجھتے ہیں وہ بہترین کام کریں گے، ٹرمپ نے بتایا کہ موجودہ چیف آف اسٹاف سوزی وائلز سیاسی ٹیم میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

یہ تبدیلی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ریپبلکن پارٹی کو حالیہ وسط مدتی انتخابات میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت سے ہاتھ دھونا پڑا۔

انتخابات سے قبل امریکی میڈیا میں ایسی اطلاعات سامنے آتی رہی تھیں کہ ٹرمپ بعض مشیروں اور ریپبلکن جماعت کی انتخابی حکمت عملی سے مطمئن نہیں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button